5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
سلمان خان کا تھری ڈی فلم "جوکر" میں کام کر نے کی خواہش کا اظہار
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . بالی وڈ سپراسٹارسلمان خان نے ہدایت کارShirish Kunder سے ان کی اور بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم جوکر (Joker)میں کام کر نے کی خواہش کا اظہا ر کیا ہے۔Shirish Kunderاس فلم میں اکشے کماراور سوناکشی سنہا کو مر کزی کر دار کیلئے کاسٹ کر چکے ہیں لیکن سلمان بضد ہیں کہ انھیں بھی اس فلم میں کاسٹ کیا جائے چاہے ان کی آمد ایک مہمان اداکار کی ہی کیوں نہ ہو۔سلمان خان بھارت کی پہلی تھری ڈی فلم جوکرکا حصہ بننے کیلئے بے تاب ہیں اور انھوں نےShirish Kunder کو فلم میں اپنے کر دارکیلئے اسکرپٹ لکھنے کا بھی دوستانہ مشورہ دے دیا ہے۔دوسری جانب ہدیت کار Shirishکا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کیساتھ فلم Kickمیں بھی کام کر رہے ہیں لیکن تھری ڈی فلم جوکر میں ان جیسے بڑے اسٹار کی شمولیت ان کیلئے اعزاز کی بات ہوگی۔