5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوشت کی برآمد پر دو سے پانچ سال کی پابندی لگانے کی تجویز
جنگ نیوز -
گوشت کی برآمد پر دو سے پانچ سال کی پابندی لگانے کی تجویز
اسلام آباد…وفاقی حکومت نے گوشت کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے اس کی برآمد پر دو سے5 سال کی پابندی لگانے کی تجویز دی ہے ۔وزارت تجارت و پیداوار ذرائع کے مطابق یہ تجویز ملک میں گوشت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جارہا ہے کیونکہ گوشت عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو رہا ہے اور تاجر سمگلنگ اور برآمد کی آڑ میں کروڑوں روپے کما رہے ہیں ذرائع کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ اور برآمد کی وجہ سے ملک میں بکرے کی قیمت500 اور گائے کے گوشت کی قیمتتینسو روپے سے تجاوز کر گئی ہے اور اسے نہ روکا گیا تو یہ مزید مہنگا ہو گا ۔وزارت تجارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پابندی عائد کر کے مقامی لائیواسٹاک محکمے کو زندہ اور ذبح جانور کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ پیداوار بڑھانے کا ہدف دیا جائے گا ۔اس بارے میں ایگری فورم پاکستان ابراہیم مغل کا کہنا ہے کہ اعلیٰمعیار کا گوشت سعودی عرب، دبئی، برطانیہ، افغانستان اور دیگر ممالک کو بھجوا دیا جاتا ہے، جبکہ مقامی سطح پرعوام سستے گوشت سے محروم ہوگئی ہے۔