تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

اسرائیل نے سانتیاگو میں ایرانی سفیر کی جاسوسی کی، وکی لیکس

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . وکی لیکس کے پنڈورا باکس سے انکشاف کا سلسلہ جاری ہے ۔ دو ہزار آٹھ کے سفارتی تار سے انکشاف ہوا ہے کہ اسرائیل نے جنوبی امریکا میں ایران کے بڑھتے اثر و رسوخ کی تشویش میں چلی کیساتھ مل کر سانتیاگو میں ایرانی سفیر کی جاسوسی کی۔جولائی دو ہزار آٹھ کے مراسلے میں سانتیاگو میں امریکی سفیر کے سیاسی و اقتصادی مشیر Juan Alsaceنے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا جس میں بتایا کہ یہودی ریاست اسرائیل کو جنوبی امریکا میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر گہری تشویش ہے جس کی وجہ سے وہ چلی حکومت کیساتھ ملکر ایران کی جاسوسی میں لگا ہوا ہے ۔ اس سلسلے میں اسرائیل کے دفاعی اتاشی Yoeli Or کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسرائیل چلی حکومت کیساتھ دارالحکومت سانتیاگو میں تعینات کیے جانے والے نئے ایرانی سفیر کمبیز جلالی کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے تاہم یہ بھی کہا گیا کہ ابھی تک ایران کے کسی دہشتگرد تنظیم سے تعلق کے شواہد نہیں ملے ۔مراسلے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ چلی آنے والے37 فلسطینی تارکین کی بھی حرکات و سکنات کی نگرانی کی جارہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.