5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فاروق ستار اور رضاہارون کا گورنر پنجاب سے رابطہ و اظہار تعزیت
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاورق ستار اور رابطہ کمیٹی کے رکن رضا ہارون نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے ٹیلی فون پر شیخوپور ہ موٹر وے پر اندوہناک حادثہ میں ان کی بہو کے انتقال اور ہمشیرہ کے زخمی ہونے پر قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار اوررضا ہارون نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ سے ان کی بہو کے انتقال اور ہمشیرہ کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اندوہناک حادثہ پر پوری ایم کیوایم آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ انہوں نے گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کی بہو کے بلند درجات اور ہمشیرہ کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ اس موقع پر گورنر پنجاب لطیف کھوسہ نے دکھ کی گھڑی میں یاد رکھنے پرالطاف حسین سے دلی تشکر کااظہا ربھی کیا ۔ دریں اثناء ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے سانگھڑ زون سیکٹر شہداد پور یوسی1کے یونٹ کمیٹی ممبر محمدشاہد نربان کے والد محمد ابراہیم ، قصبہ علیگڑھ سیکٹر ایلڈرز ونگ یونٹ 129 کے جوائنٹ انچارج محمد معین الدین کی زوجہ محترمہ آمنہ خاتون،گجرانوالہ زون ضلع سیالکوٹ کے کارکن محمد آصف گجرکے صاحبزادے محمد یوسف اور فیصل آبا د زون ڈسٹرکٹ اقبال ٹاؤن کی ڈسٹرکٹ کمیٹی ممبر شکیل احمد کے والد چوہدری محمد اسلم کے انتقال پر گہر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سو گوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین اور دعاکی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اورسو گواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔ (آمین)