تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ریمنڈ ڈیوس سفارتی پاسپورٹ پر پاکستان آیا، رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا پاسپورٹ حکومت پنجاب کے پاس ہے۔اس پاسپورٹ کو وفاقی حکومت کی جانب سے سفارتی پاسپورٹ میں تبدیل کرنے کا الزام درست نہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کے حوالے سے وزارت خارجہ میں کوئی فائل گم نہیں ہوئی۔ ضرورت پڑی تو ریمنڈ سے متعلق فائلیں پیش کردیں گے، عوام سے کوئی چیز نہیں چھپائی جائے گی۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرالزامات کی سیاست نہیں کی جانی چاہیئے۔انہوں نے بتایا کہ ریمنڈ کے ویزے پرآفیشل بزنس لکھاہے،وہ سفارتی ویزا پر پاکستان آیا تھااور پاکستانی سفارت خانے نے اسے ویزا جاری کیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ سفارتی پاسپورٹ کو رکارڈمیں نہیں لایاگیا، ریمنڈڈیوس پاکستان کی ساکھ کامعاملہ ہے، عدالت اس حوالے سے جوبات پوچھے گی جواب دیاجائے گا اور عدالتی فیصلہ تسلیم کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ شوبز سے منسلک افراد کو بھارت جانے سے پہلے اجازت لینی ہوگی اور ایسے اداکار قانون کی پابندی کریں۔ رحمان ملک نے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.