تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

تین کھلاڑیوں نے حماقت نہ کی ہوتی توپاکستان فیورٹ ہوتا،عمران خان

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ہماری ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے حماقت نہ کی ہوتی تو ورلڈ کپ میں پاکستان فیورٹ ہوتا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوارٹر فائنل میں پاکستان اور بھارت کا میچ ہوا تو وہ بھارت کے لئے خطرناک ہو گا۔عمران خان نے یہ بات کراچی میں میڈیا سے گفت گو میں کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر مناسب وقت پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا انتخاب اور تیاری کر لی گئی ہوتی تو ورلڈ کپ میں ٹیم زیادہ بہتر انداز میں کھیلتی۔ انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ ورلڈ کپ میں بھارت اور سری لنکا فیورٹ ہیں لیکن اس بات میں کوئی شبہ نہیں کہ اگر کوراٹر فائنل میں بھارت کا مقابلہ پاکستان سے ہوا تو بھارتی ٹیم زیادہ خطرے میں ہو گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.