تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نوازشریف یادرکھیں ، غرورسے بڑی کوئی لعنت نہیں ، چوہدری شجاعت

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین نے مسلم لیگ ن کے قائدنوازشریف کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ غرور اور تکبر سے بڑی کوئی لعنت نہیں ہو سکتی ۔چودھری شجاعت نے یہ بات مسلم لیگ ن کے صدرمیاں نوازشریف کے اس بیان کے جواب میں کہی، جوانہوں نے جہلم میں ورکرزکنونشن سے خطاب میں کہی ،، نوازشریف کاکہناتھاکہ وہ ایسی حکومت پرلعنت بھیجتے ہیں جوچودھریوں کے ساتھ مل کربناناپڑے، چودھری شجاعت نے مختصرتبصرے میں کہاہے کہ نوازشریف یادرکھیں غرور اور تکبر سے بڑی کوئی لعنت نہیں ہو سکتی ۔اس سے قبل مسلم لیگ ق کے ایڈیشنل سیکریٹری اطلاعات غلام مصطفی ملک ملک نے نواز شریف کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہو ئے کہا تھا کہ میاں صاحب اس سے قبل دو مرتبہ چودھریوں کے ساتھ مل کرحکومت بناچکے ہیں، تاہم وہ اس وقت صدر زرداری کے ساتھ حکومت میں شریک اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں ۔

صفحات

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.