تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

معمر قذافی فرار ہوکر وینزویلا جارہے ہیں، برطانوی وزیر خارجہ

جنگ نیوز -
کراچی . . . . . . تیونس اور مصر کے بعد عرب دنیا اورشمالی افریقی ممالک کے کس صدر کی وکٹ پہلے گرے گی یہ بات حتمی طورپر تونہیں کہی جاسکتی مگر برطانیہ کے وزیرخارجہ نے دعوی کیاہے کہ لیبیا کے صدر معمرقذافی فرارہوکروینزویلاجارہے ہیں۔40برس سے زائدعرصے سے لیبیاکی صدارت پربراجمان قذافی کامستقبل غیریقینی کاشکارہوگیاہے۔ان کے بیٹے سیف السلام نے انٹرویومیں اس بات کی تردید کی تھی کہ ان کے والدملک چھوڑ رہے ہیں اوردعویٰ کیاتھاکہ پرتشددمظاہرے جاری رہے توملک خانہ جنگی کاشکارہوکرٹکٹرے ٹکڑے ہوجائے گا۔ تاہم برطانوی وزیرخارجہ نے دعوی کیاہے کہ قذافی لیبیاچھوڑکر وینزویلاجارہے ہیں۔دوسری جانب وینزویلاحکومت کی جانب سے واضح کیاگیاہے کہ قذافی کے آنے کی اطلاعات میں صداقت نہیں ۔قذافی کے خلاف14فروری سے مظاہرے جاری ہیں ۔احتجاج کرنیوالوں نے بن غازی،البائدہ اورصباح شہروں کاکنٹرول حاصل کرلیاہے اورکئی ٹینکوں اورفوجی اڈوں پربھی قبضہ کرلیاہے۔تاہم انہیں فورسزکی جانب سے سخت مزاحمت کاسامناہے اورآج صرف تریپولی ہی میں آج61افرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیاہے۔جبکہ مجموعی طورپرتقریبا3سوافرادمارے گئے ہیں ۔صورتحال پرلیبیاکے وزیرانصاف نے استعفیٰ دے کرمظاہرین کاساتھ دینے کااعلان کیاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.