5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیاکے کئی شہروں میں حکومت مخالف مظاہرے، 400افراد ہلاک
جنگ نیوز -
تریپولی . . . . . . لیبیا میں معمر قذافی کی حکومت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، فورسز کے ہاتھوں ہلاک ہونے والوں کی تعداد400 ہوگئی ۔لیبیا میں کئی روز سے جاری مظاہروں میں شدت آرہی ہے اور آج بھی بڑے بڑے حکومت مخالف مظاہرے ہوئے، دارالحکومت طرابلس اور بن غازی شہر احتجاجی مظاہروں کا مرکز بننے ہوئے ہیں۔ان شہروں میں جاری مظاہروں میں400افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہیں۔طرابلس میں شمالی کوریا کی ایک تعمیراتی کمپنی پر درجنوں مشتعل مظاہرین نے حملہ کردیا۔واقعے میں4 غیر ملکی کارکن زخمی ہوگئے۔لیبیائی رہنما معمر قدافی کے بیٹے سیف السلام نے کہا ہے کہ معمر قدافی حسنی مبارک کی طرح نہیں ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فوج اور عوام قدافی کے ساتھ ہیں۔دوسری طرف بھارت میں متعین لیبیا کے سفیر علی العیساوی نے بطور احتجاج اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔امریکا نے لیبیا میں عوامی مظاہروں پر طاقت اور تشدد کے استعمال کی سختی سے مذمت کی ہے اور ان واقعات کو شدید تشویش ناک قرار دیا ہے۔ادھر ایشیائی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت لیبیا میں کشیدگی کے باعث103.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں۔