تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فوجی چوکیوں ،عمارتوں کو نشانہ بنانے کا خدشہ ہے،محکمہ داخلہ پنجاب

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ دہشت گرد مختلف جگہوں پر قائم فوجی چوکیوں اور عمارتوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھیجے گئے مراسلے کے مطابق دہشت گرد ،،خود کش دھماکے کرنے کے ساتھ یونیفارم پہن کر حملہ کر سکتے ہیں جبکہ فوجی عمارتوں اور چوکیوں کو نشانہ بھی بنایا جا سکتا ہے،،،مراسلے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیکورٹی فول پروف بنانے اور دہشت گردوں کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے مزید اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.