5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ریمنڈ ڈیوس معاملے پر پاکستان اور امریکاکی رائے میں تضاد ہے، وزیر اعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کا مسئلہ پاک امریکا تعلقات کی خرابی کا باعث نہیں بنے گا ،ریمنڈ ڈیوس معاملے پر پاکستان اور امریکاکی رائے میں تضاد ہے ،پاکستان کی خود مختاری پرکوئی سودے بازی نہیں کریں گے ۔وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہ لاہور کا واقعہ افسوسناک ہے۔ جاں بحق ہونیوالوں کے اہلخانہ کے غم میں شریک ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان قانون کی حکمرانی پریقین رکھتاہے۔ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پرپاکستان اورامریکاکی رائے میں تضادہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کیس پر عدالتی فیصلے کااحترام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورامریکاکے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ریمنڈڈیوس کامسئلہ پاک امریکاتعلقات کی خرابی کاباعث نہیں بنے گا۔وزیراعظم نے کہا کہلاہورہائیکورٹ نے ریمنڈ ڈیوس کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرریمنڈ ڈیوس کے استثناکامعاملہ آیا توعدالت طے کریگی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انہوں ن ہرمشکل وقت میں عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے۔