5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
تعلیم کی آڑ لے کرملازمت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے،سعیدہ وارثی
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . برطانیہ کی حکمران کنزریٹوپارٹی کی چیئرپرسن سعیدہ وارثی کاکہناہے کہ برطانیہ میں جعلی تعلیمی اداروں کے خلاف اور تعلیم کے بہانے برطانیہ میں سکونت اختیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ اسلام آباد میں برطانوی وزیر برائے امیگریشن کے ساتھ نیوزکانفرنس میں ان کاکہناتھاکہ برطانوی حکومت مسلم اقلیتوں کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتی ہے۔ اس موقع پر برطانوی وزیر برائے امیگریشن ڈیمین گرین کاکہناتھاکہ پچھلے سال پاکستانیوں کو ویزے8 سے12 ہفتوں میں جاری ہوتے تھے، جبکہ اب یہ8 سے10 دنوں میں جاری ہو رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں کم عمری اور زبردستی کی شادیوں کے خلاف بھی کارروائی جاری ہے۔ شادی کی عمر اب18 سے21 سال کر دی گئی ہے۔