5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
وزیر اعظم گیلانی کی آزاد جموں کشمیر ہائیکورٹ میں ججز تقرری کی ہدایت
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے آزاد جموں کشمیر کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے آزاد جموں کشمیر کی ہائی کورٹ میں دوججوں کے تقرر کی ہدایت کردی ہے ۔ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آزاد جموں کشمیر کو ہدایت کی ہے کہ وہ ڈسٹرکٹ سیشن جج منیر احمد اور مظفر آباد کے معروف وکیل تبسم علوی کی جموں و کشمیر ہائی کورٹ میں بطور جج تقرری کریں ۔