تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پنجاب کی تیز ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ پر توجہ ہے،شہباز شریف

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف نے کہا ہے کہ حکومت صوبے کی تیز تر ترقی اور سرمایہ کاری کے فروغ کے پروگرام پر عمل پیراہے۔لاہور میں فن لینڈ کے سفیرOsmo Lipponen سے ملاقات کے دوران شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان اور فن لینڈ کے درمیان خوشگواراوردوستانہ تعلقات ہیں، دونوں میں تجارتی اور اقتصادی روابط کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے جبکہ سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کاقیام عمل میں لایا گیاہے،فن لینڈ کے سفیرکا کہناتھاکہ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.