5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لاہور:این آئی سی ایل اسکینڈل کے متاثرین کا احتجاجی مظاہرہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . این آئی سی ایل اسکینڈل کے متاثرین نے لاہور میں ایف آئی اے آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین کاکہناتھا کہ موضع طور وڑائچ میں انکی اراضی کو جعلسازی سے فروخت کیا۔موضع طور وڑائچ لاہور کے رہائشیوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بھی اسکینڈل میں فریق بنایا جائے تاکہ وہ اپنا موقف بیان کرسکیں ،ان کاکہنا تھا کہ طور وڑائچ کی اراضی ان کی ملکیت ہے اور اسے کسی کو فروخت نہیں کیا ،ان کا کہنا تھا کہ جعلسازی اور پٹواریوں کی ملی بھگت سے یہ اراضی بیچنے کے الزام میں سابق وزیر مملکت میجر ریٹائرڈ حبیب اللہ وڑائچ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔