تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

مالی، اسٹیڈیم میں بھگدڑسے چھتیس افرادہلاک،سترزخمی

جنگ نیوز -
باماکو . .. . . . .. . .مالی میں ایک اسٹیڈیم میں بھگدڑ مچنے سے 36افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مالی کے دارالحکومت باماکو کے ایک اسٹیڈیم میں مذہبی رہ نما کے خطاب کے بعد بھگدڑمچنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔مالی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 27 خواتین بھی شامل ہیں،واقعہ کے بعد زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیاگیا ہے،حکام کے مطابق اسٹیڈیم میں 2500 افراد کی گنجائش تھی تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ بھگدڑ کیوں مچی ۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.