5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امرتسر،عالمی لوک میلے میں ہنگری کی رقاصاؤں کی پرفارمنس
جنگ نیوز -
امرتسر . .. ... . .بھارت میں انٹرنیشنل لوک میلے میں ہنگری کی رقاصاؤں کی شاندار پرفارمنس پر حاضرین جھوم جھوم اٹھے ۔بھارتی پنجاب کے شہرامرتسرمیں سجے عالمی لوک میلے میں ہنگری کی فنکاراؤں نے موسیقی کی روایتی دھنوں پررقص کامظاہرہ کیا۔جسے دیکھ کرتماشائی محوحیرت رہ گئے۔ لوک گیتوں پران کی پرفارمنس پرلوگ داددیے بغیر نہ رہ سکے۔پنجاب کلچرل پروموشن کے زیراہتمام اس میلے کامقصد مختلف ملکوں کی ثقافت سے لطف اندوزہونااورپنجاب کی ثقافت کودنیا بھرمیں معتارف کرانا تھا ۔