تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

بھارت، بھوپال کانام جلد تبدیل کرکے بھوج پال رکھنے کی تجویز

جنگ نیوز -
بھوپال .. . . .. .. بمبئی، کلکتہ اورمدراس کے بعد بھارت کے مشہورشہربھوپال کانام تبدیل کرکے بھوج پال رکھنے کی قرارداد ریاستی اسمبلی میں پیش کرنے کی تیاریاں شروع کردی گئیں۔انتہا پسندہندو بھارت میں مسلمانوں سے منسوب شہروں اوردیگر مقامات کے ناموں کوتبدل کرنے کے درپہ ہیں۔بمبئی کوممبئی، کلکتہ کوکولکتہ اورمدراس کوچنائے سے بدلنے والے اب بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی پہچان ختم کرنا چاہتے ہیں جووابستہ ہے نواب آف بھوپال کے نام سے۔مدھیہ پردیش کے گورنرکاکہنا ہے کہ بھوپال کانام جلدتبدیل کرکے بھوج پال رکھ دیا جائے گا۔اس حوالے سے ریاستی اسمبلی میں قرارداد پیش کی جائے گی۔ان کے مطابق بھوپال کی تاریخ راجہ بھوج سے جڑی ہے اس لیے شہرکانام انھی کے نام سے موسوم کیا جانا چاہیے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.