تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

کراچی:مختلف جرائم میں ملوث4ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

جنگ نیوز -
کراچی. . . . . . .کراچی کے علاقے قائد آباد اور سائٹ ایریا سے جرائم کی مختلف واردتوں میں ملوث 4 ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق قائد آباد تھانے کی حدود میں واقع اسپتال چورنگی کے قریب ایک کاروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جن کے خلاف پہلے سے تھانہ لانڈھی،تھانہ شرافی گوٹھ،تھانہ سخن،اور تھانہ قائد آباد میں مقدمات درج تھے۔پولیس نے گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق سائٹ ایریا کے علاقے میں بھی کاروائی کے دوران شہریوں سے موبائل فونز چھینئے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جن کے قبضے سے خنجر اور دو پستول برآمد کرکے مقدمات بھی درج کرلئے گئے ہیں۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.