5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکی محکمہ خارجہ کا ڈیوس کی پاکستان میں سرگرمیوں پر بات سے انکار
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . . . . . .ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیو س کے معاملے پر پاکستان اور امریکا کے درمیان موجود اختلافات کو دور کرنے کے لیے کام کرتے رہیں گے ۔دفتر خارجہ میں پریس بریفننگ کے دوران صحافی کے سوال پر کہ کیاریمنڈ ڈیوس پاکستان میں سی آئی اے کے لیے کام کرتا تھا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہنے جواب دیا کہ ریمنڈ ڈیوس کی پاکستان میں مصروفیات پر بیان نہیں دینا چاہتا ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزارت خارجہ کو 20 جنوری 2010 کو بتایا تھاکہ ریمنڈ ڈیوس اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کا تیکنکی اور انتظامی اسٹاف کا ممبر ہے ۔امریکی سفارت خانے کا تیکنکی اور انتطامی اسٹاف کا ممبر ہونے کے باعث ریمنڈ ڈیوس کو مکمل استثنیٰ حاصل ہے