5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
کراچی :نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک،3 زخمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . .. . . . .کراچی کے علاقے نیو کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور خاتون سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیاجبکہ نیو کراچی کے علاقے میں ہی ایک اور واقعے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت3 افراد زخمی بھی ہوگئے۔مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی اور تینوں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔