تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدیدجھٹکے،شدت6.3ریکارڈ کی گئی

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…نیوزی لینڈ کے دوسرے بڑے شہر کرائسٹ چرچ میں زلزلے کے شدید جھٹکے سے کئی عمارتیں متاثر ہوئی ہیں ۔متعدد افرادزخمی ہوگئے ہیں جبکہ کئی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجکر اکیاون منٹ پرمحسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ تین رکارڈ کی گئی۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کامرکز زیرزمین محض چارکلومیٹرگہرائی میں تھا۔زلزلے سے شہر میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے ۔ کئی عمارتیں گر گئی ہیں جن کے ملبے میں درجنوں افراد دبے ہوئے ہیں۔کئی مقاما ت پرآگ بھڑک اٹھی ہے ۔بجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی ہے۔ریسکیواہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔لوگوں کوملبے سے نکال کراسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔کئی افرادشدید زخمی ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.