5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
لیبیاکی صورت حال پرسلامتی کونسل کااجلاس طلب کرلیاگیا
جنگ نیوز -
اقوام متحدہ … اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے لیبیا کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔لاس اینجلس میں صحافیوں سے گفت گو کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے کہاکہ لیبیا کی صورت حال پر سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس آج ہوگا ، انھوں نے بتایا کہ لیبیا کے صدرمعمر قذافی سے ان کی 40 منٹ تک ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے جس میں ان پر زور دیا ہے کہ ملک میں جاری مظاہروں میں انسانی حقوق اور آزادی اظہاررائے کا خیال رکھا جائے۔