تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ملائیشیا: تین ہم وطنوں کے اغوا کے الزام میں چار پاکستانی گرفتار

جنگ نیوز -
کوالالمپور … ملائیشیا میں تین ہم وطنوں کو اغوا کرنے کے الزام میں چار پاکستانیوں گرفتارکرلیا گیا ہے۔کوالالمپور پولیس کے سربراہ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں چاروں پاکستانیوں کوتین ہم وطنوں کو اغوا کرنے کے الزام میں گرفتارکیاہے۔انہوں نے کہا کہ گرفتار کئے جانے والوں کی عمریں 22 سے 35 سال کے درمیان ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ابتدائی تفیش سے پتہ چلا ہے کہ ان چاروں نے تین پاکستانی شہریوں کو 2 لاکھ ڈالرز سے زائد رقم کے لیے اغوا کرکے ایک فلیٹ میں بند کر دیا تھا۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ چاروں پاکستانیوں کو اغوا کرنے کے ایک اور کیس میں بھی ملوث ہیں۔ پولیس نے گرفتار ہونے والوں کے نام جاری نہیں بتائے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.