5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
بحرین:صحرا میں پوری شان و شوکت اور تازگی سے ایستادہ سرسبز درخت
جنگ نیوز -
مناما … کائنات اور قدرت کے چھپے بھید کھوجنا انسانی عقل کے بس کی بات نہیں اس کی تازہ ترین مثال بحرین کے صحرا میں چار صدیوں سے بڑھتے پھولتے سرسبز درخت کی گتھی بھی ہے جو سائنسدانوں اور ماہرین حیاتیات کے لیے ماورائے عقل ثابت ہورہی ہے۔بحرین کی سب سے اونچے پہاڑی ٹیلے جبل الدخان سے دو کلومیٹر کے فاصلے پر25میٹر اونچائی پر واقعTree of Lifeنامی درخت ناصرف صحرا بیاباں میں پوری شان و شوکت اور تازگی سے ایستادہ ہے بلکہ ہر موسم میں سرسبز نظر آتا ہے۔انتہائی سخت موسم اور صورتحال میں نشوونما پاتے اس درخت کی گتھی انسانی عقل اور سمجھ بوجھ سے بالاتر ہے جبکہ سائنسدانوں اور ماہرینِ حیاتیات کے لیے اس معمے کو سلجھانا کسی چیلنج سے کم نہیں۔400سال سے بناء پانی کے سخت گرم موسم میں پھلتے پھولتے اس درخت نے بحرین میں ایک سیاحتی درجہ حاصل کرلیا ہے جہاں ناصرف مقامی بلکہ غیر ملکی سیاح بھی جوق در جوق جاتے نظر آتے ہیں۔