تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ اور اولمپکس کے کوالیفائرز کیلئے ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان

جنگ نیوز -
برن…ہاکی کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے دو ہزار بارہ کے بعد سے ورلڈ کپ اور اولمپکس کے کوالیفائرز کے لیے ورلڈ ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے ترجمان کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ چار مرحلوں پر مشتمل ہوگی جس میں شرکت کرنے والی ٹیموں کو ٹاپ لیول ہاکی کھیلنے کا موقع بھی ملے گا۔ پاکستان سمیت ایف آئی ایچ رینکنگ میں شامل ٹاپ آٹھ ٹیمیں براہ راست لیگ کا تیسرا راونڈ کھیل سکیں گی جبکہ نویں سے سولہویں پوزیشن کی ٹیمیں براہ راست دوسرا راونڈ کھیلیں گی۔ پہلا راونڈ ہر خطے میں منعقد ہوگا جس میں ٹیموں کی تعداد کا تعین بعد میں کیا جائے گا۔ ایف آئی ایچ کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کا تیسرا راونڈ فروری دو ہزار تیرہ میں پاکستان میں کھیلا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.