5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
امریکا نے ایران دشمنی میں فرانس کی بھی جاسوسی کی، وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی…امریکا نے ایران کی دفاعی صلاحیت کو گھٹانے کیلئے فرانس کی جاسوسی کرنے سے بھی گریز نہیں کیا ۔ دو ہزار نو میں اوباما انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا کہ فرانس کی جانب سے چین کو فراہم کیے گئے انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز ایران کے کام آرہے ہیں لہذا فرانسیسی کمپنی کو لگام دی جائے ۔یورپی امور کے امریکی عہدیدار Matthew Hardiman نے سولہ ستمبر دو ہزار نو مراسلہ لکھا جس میں بتایا گیا کہ فرانسیسی کمپنی چینی کمپنی Zhejiang Dali ٹیکنالوجی کو انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز فراہم کررہی ہے جسے چینی کمپنی تھرمل امیجنگ سسٹم کیلئے استعمال کررہی ہے ۔ مراسلے میں انکشاف کیا گیا کہ چینی کمپنی تھرمل امیجنگ سسٹم ، ایران کو فروخت کرنے میں بھی انتہائی سرگرم ہے ۔ امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے گلف میں موجود امریکی اور اتحادی فورسز کیلئے خطرہ بڑھ سکتا ہے ۔ امریکی عہدیدار نے فرانسیسی حکومت سے درخواست کرنے کا مطالبہ کیا کہ وہ چین کو ہائی ٹیک انفرا ریڈ ڈی ٹیکٹرز کی فروخت روک دے۔