تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

نیوزی لینڈ : تباہ کن زلزلہ، 65افراد ہلاک، کرائسٹ چرچ میں ایمرجنسی نافذ

جنگ نیوز -
کرائسٹ چرچ…نیوزی لینڈکے شہر کرائسٹ چرچ میں ریکٹر اسکیل پر 6.3کی شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی۔65 افرادہلاک اور درجنوں زخمی ہیں، سٹی مئیرنے ہنگامی حالت نافذ کردی۔زلزلہ کامرکز شہر کے جنوب مشرق میں دس کلومیٹر دور پانچ کلومیٹر زیر زمین تھا،زلزلہ سے شہر کو شدید نقصان پہنچا ۔پانچ ماہ میں دوسری بارآنیوالے زلزلے سے سڑکیں بری طرح ٹوٹ پھوٹ گئیں۔متعدد عمارتیں گرگئیں اور ملبے کاڈھیر بن گئیں،لوگ جان بچانے کیلئے پریشان حال لوگ ادھر ادھر بھاگنے لگے۔کئی مقاما ت پرآگ بھڑک اٹھی ہے اوربجلی اور پانی کی فراہمی منقطع ہوگئی ۔ریسکیواہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی ہیں ۔فائر بریگیڈ کے مطابق بہت سے لوگ ابھی تک عمارتوں میں پھنسے ہوئے ہیں اورشہرمیں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔وزیراعظم جان کیےJOHN KEY نے65 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے اورمزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔شہری دفاع کے وزیر جان کارٹرکاکہناہے کہ پولیس اور فوج ریسکیو اہلکارلوگوں کے محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ابھی تک ہونیوالے نقصان کا تخمینہ تین ارب ڈالر لگایا جا رہا ہے۔دوسری جانب آسٹریلیا کی وزیر اعظم نے کہا ہے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے ٹیمیں کرائسٹ چرچ روانہ کردی گئی ہیں ۔ نیوزی لینڈ میں سب سے زیادہ شدت کا زلزلہ 1968 میں آیا تھا جس کی شدت7.1 تھی ۔نیوزی لینڈ میں ہر سال تقریباً14000 کے قریب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں لیکن ان میں سے تقریباً20 کے قریب ہی ایسے ہوتے ہیں جن کی شدت5.0 سے زیادہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.