تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ورلڈ کپ: آج ناگ پور میں انگلینڈ اور ہالینڈ کا مقابلہ ہوگا

جنگ نیوز -
ناگپور…ورلڈ کپ 2011کے سلسلے میں آج کاواحد میچ گروپ بی کے دو ٹیموں انگلینڈ اور ہالینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیمیں بھارتی شہر ناگ پور کے ویدھاربھا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق دو بجے شروع ہوگااور جیو سوپر پر براہ راست دکھایا جائیگا۔انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان اینڈریوا سٹراس نے اپنے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ میگا ایونٹ میں کمزور ٹیموں کو آسان حریف تصور نہ کریں، ہالینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیسی کارکردگی دکھا سکتی ہے ۔ 2009ء میں لارڈز میں ہالینڈ نے ہمیں ہرا کر اپ سیٹ کیا تھا ۔اینڈریو اسٹراس نے کہا کہ ایون مورگن کی کمی محسوس ہوگی تاہم ہمارے پاس کئی اچھے متبادل ہمیں جو اچھی کارکردگی دکھا سکتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.