5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
جنگ نیوز -
سنگاپور…لیبیا اور بحرین کی کشیدہ سیاسی صوررتحال کے باعث ایشیائی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتیں دوسال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔لیبیا اور بحرین کی کشیدہ صورت حال کے باعث تیل کی سپلائی مشرق وسطیٰ اور جنوبی افریقا کے خطے میں شدید متاثر ہوتی نظر آرہی ہے، ان خدشات کے پیش نظر آج ایشیائی کاروبار میں خام تیل کی قیمت دو سال کی بلند سطح کو چھوتی نظر آئی۔برینٹ خام تیل نے گزشتہ سال کی قیمت107 ڈالر فی بیرل کو عبور کرلیا اور اپریل کے سودے ایک ڈالر53 سینٹس اضافے کے ساتھ107 ڈالر27 سینٹس پر ٹریڈ ہوئے جبکہ نیو یارک مرکنٹائل ایکسچینج لائٹ سوئٹ خام تیل مارچ کے سودے7ڈالر20سینٹس اضافے کے ساتھ93 ڈالر40 سینٹس پر ٹریڈ ہوتے دیکھے گئے۔