5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
دبئی اوپن ڈبلز :اعصام اور بوپنا آج ایکشن میں دکھائی دینگے
جنگ نیوز -
دبئی …پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق آج دبئی اوپن کے ڈبلز مقابلوں میں ساتھی کھلاڑی روہن بوپناکے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گے۔قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق دبئی اوپن ٹینس کے ڈبلز ایونٹ میں اپنے ساتھی کھلاڑی روہن بوپنا کے ساتھ ایکشن میں آنے کیلئے تیار ہیں۔پاک بھارت جوڑی کو پہلے راؤنڈ میں فن لینڈ کے یارکو نمینن اور سربیا کے وکٹر ٹرائیکی کا مقابلہ کرنا ہے۔