5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ملک میں سیاسی عدم استحکام ، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان
جنگ نیوز -
کراچی …ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے باعث کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ہے اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس200 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد11700کی سطح پر آگیا۔کراچی اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا مگر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں جاری محاذ آرائی کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے شیئر زکی فروخت کو ترجیح دی اور دیکھتے ہی دیکھتے انڈیکس دوران ٹریڈنگ دوسو سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد11 ہزار سات سو کی سطح پر آگیا ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق توانائی کے شعبہ کے اسٹاکس میں زیادہ فروخت کا رحجان ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ زیادہ گرواٹ کا شکار ہوئی ہے ۔ مارکیٹ تجزیہ کاروں کے مطابق بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے سرمائے کا انخلا مستقبل میں مارکیٹ کو مزید گرواٹ کا شکار کرسکتا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں نے اسٹاک مارکیٹ میں زیادہ سرمایہ کاری توانائی اور فرٹیلائزر اسٹاکس میں کی ہوئی ہے۔