تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

فلمی کیرئیر ختم نہیں ہوا،پھر آؤں گی،پریٹی زنٹا

جنگ نیوز -
ممبئی …بالی وڈ اداکارہ پریٹی زنٹا نے تین سال سے کسی فلم میں کام نہیں کیا لیکن اب بھی کوئی یہ کہے کہ ان کا فلمی کیرئیر ختم ہوچکا ہے تو برا مانتی ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت جلد اسکرین پر نظر آئینگی۔پریٹی زنٹا نے آخری مرتبہ دو ہزار آٹھ میں فلم ہیروز میں کام کیا تھا۔اس کے بعد سے وہ انڈین پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کنگز الیون پنجاب کو پیاری ہوکر فلموں سے غائب ہوگئیں۔تاہم وہ کہتی ہیں کہ ان کے پاس بے شمار فلموں کی آفرز موجود ہیں۔کئی اسکرپٹس دیکھ رہی ہیں اور جلد ہی مداحوں کو نظر آئیں گی۔پریٹی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ساتھ رہنے کیلئے کچھ عرصہ کیلئے اسکرین غائب ہوئی تھیں ۔ اور جو لوگ ان کے بالی وڈ سے آؤٹ ہونے کے بارے میں افواہیں پھیلارہے ہیں،وہ احمق ہیں اور کچھ نہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.