تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

ایف اے کپ میں ویسٹ ہیم نے برنلے کو5-1سے شکست دیدی

جنگ نیوز -
لندن …ایف اے کپ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے برنلے کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے دی۔ایف اے کپ کے پری کوارٹرفائنل میں ویسٹ ہیم نے شاندار کھیل پیش کیا۔ جرمن میڈ فیلڈرThomas Hitzlsperger نے ویسٹ ہیم کیلئے پہلا گول کیا۔ اور پھر کارلٹن کول نے دو ، وینسٹن ریڈ اور فریڈ سیرز نے ایک ایک گول بنایا۔دوسری جانب اسپینش لیگ میں ریال سوسیڈاد نے مالاروسا کو ایک صفر سے ہرا دیا ۔ میچ کا واحد گول55ویں منٹ میں ٹاموڈو نے کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.