5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
1لاکھ 2ہزار ننھے بچوں نے ایک ساتھ گانا گا کر عالمی ریکارڈ بناڈالا
جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…بر طانیہ ،نا ئیجریا، جزائر فاک لینڈ،امریکہ اور یو گنڈا کے مقامی اسکول کے 1لاکھ 2ہزار ننھے بچوں نے ہم آواز ہوکر ثابت کر دیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔ اس موقع پر اسکول یو نیفارم زیب تن کیے ان بچوں کی زبان پر ایک ساتھ بیک وقت ایک ہی گانا تھا اور ان سب نے اپنی اساتذہ کی رہنمائی میں مختلف جگہوں پر کامیابی سے ایک گانا گنگناتے ہوئے اس کار نامے کو سر انجام دیا۔ان مختلف ممالک کے بچوں کی اس کاوش کو سہراتے ہو ئے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ 13ہزار 4سو 18افراد نے بنایاتھا جسے ان بچوں نے توڑ کر ماضی کا حصہ بنادیا۔