5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور کے شفیع مارکیٹ میں دھماکا، 14 افراد زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کی شفیع مارکیٹ میں دھماکے سے چودہ افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا پشاور صدر میں واقع شفیع مارکیٹ میں ہوا ۔ جسے ابتدائی طور پر پولیس نے بم دھماکا قرار دیا ۔ تاہم بعد میں بم ڈسپوزل یونٹ نے جائے وقوع کا معائنہ کرکے اسے یوپی ایس دھماکا بتایا۔ پولیس کے مطابق شفیع مارکیٹ میں واقع دکان میں اچانک یوپی ایس میں دھماکا ہوا۔ جس سے 14 افراد زخمی ہوئے۔ جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں پہنچایا گیا۔ جس میں ایک زخمی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔