تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

رن آؤٹ پر برہم پونٹنگ نے ڈریسنگ روم کا ٹی وی توڑدیا

جنگ نیوز -
احمدآباد…کھایا پیا کچھ نہیں ، گلا س توڑا بارہ آنے ، جی ہاں ایسا ہی کچھ آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کے ساتھ ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے جنہیں ڈریسنگ روم میں لگے ٹی وی کو نقصان پہنچانے پر ڈسپلن کی خلاف ورزی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ رکی پونٹنگ زمبابوے کیخلاف میچ میں جب28 رنز بنا کر رن آؤٹ ہو کر پویلین پہنچے تو بڑے غصے میں تھے، غصہ انہیں کسی اور پر نہیں بلکہ اپنے آؤٹ ہونے پر تھا، وہ تو شکر ہے کہ ڈریسنگ روم میں داخل ہونے کے بعد سامنے انہیں کوئی کھلاڑی نہیں ملا ورنہ پتا نہیں کیا ہو جاتا لیکن انہوں نے اپنا سارا غصہ ڈریسنگ روم میں لگے ٹی وی پر نکال دیا، گجرات کرکٹ ایسوسی ایشن کے حکام کے مطابق واقعے کی رپورٹ کرکٹ آسٹریلیا کو کردی ہے۔مزے کی بات یہ ہے کہ جب اس بارے میں آسٹریلوی میڈیا منیجر لے چی پیٹرسن سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس طرح کے کسی واقعے سے لاعلمی کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.