تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

جناح ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اگست سے بجلی کی پیداوار شروع کر دیگا

جنگ نیوز -
لاہور…جناح ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اگست سے بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ چیئرمین واپڈا شکیل درانی نے جناح ہائیڈرو پراجیکٹ منصوبے کا دورہ کیا اور چینی تعمیراتی کمپنی ڈونگ فونگ الیکٹرک کارپوریشن کوہدایت کی کہ وہ کام کی رفتار تیز کرے جناح ہائیڈرو منصوبہ رن آف ریور منصوبہ ہے جو جناح بیراج کے مقام پر دریائے سندھ کے مقام پر تعمیر کیا جارہا ہے منصوبہ اپنی تکمیل پر قومی نظام کو68 کروڑ 80 لاکھ یونٹس سالانہ کم لاگت پن بجلی مہیا کریگا اور ہر سال3 ارب روپے کا مالی فائدہ ہو گا۔چیئرمین واپڈا نے بتایا کہ جناح96، گومل زم17، خان خواڑ 72، الائی خواڑ121 ،دبیر خواڑ130 میگاواٹ اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.