تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

برٹی اسپےئرز 20ملین ڈالر مالیت مینشن کی مالکن بن گئیں

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…امریکی پاپ گلوکارہ 29سالہ برٹنی اسپےئرز نے اپنی جائیداد میں اضافہ کرتے ہوئے امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر Hidden Hillsمیں 20ملین ڈالر مالیت کا مینشن خرید لیا ہے۔ہل ٹاپ پر پہلے ہی ایک8اعشاریہ9ملین ڈالر مالیت کی پُرتعیش مینشن کی مالکن برٹنی کی یہ نئی پراپرٹی3ایکڑ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے جس میں20ہزاراسکوائر فٹ پر اس مینشن کی بنیادیں موجود ہیں۔اس مینشن میں 10پُرتعیش کمروں سمیت12جدید طرز کے باتھ روم ،بال رومز،گارڈنز،ٹینس کورٹس،سوئمنگ پولزاورآبشاروں کے ساتھ ساتھ بچوں کے لیے گیم رومز میں ائیر ہاکی ٹیبل،پن بال مشینز اور آرکیڈ گیمز کی سہولیات بھی موجود ہیں۔ایک گاؤں جتنے رقبے پر محیط برٹنی کی اس پراپرٹی کو ہر طرح کی سیکیورٹی حاصل ہے اور یہاں اندرونی سُپر مارکیٹ اور ریستوران بھی موجود ہیں۔واضح رہے کہ آجکل اس مینشن کو خرید کر اپنے نئے گانےHold it Against Meکی کامیابی کا جشن منانے والی برٹنی پر گانے کے بول چوری کرنے کے الزامات بھی عائد کیے جارہے جسکے باعث انہیں متوقع طور پر قانونی کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ایسے میں شاید جرمانے کی رقم اس مینشن جتنی بھاری ہوسکتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.