تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

پاسکو گندم کے ذخیرے کیلئے اسٹیل کے 30گودام بنائے گی

جنگ نیوز -
اسلا م آباد…پاسکو گیارہ کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی لاگت سے ملک بھر کے30 مقامات پر دس لاکھ ٹن سے زائد گندم ذخیرہ کرنے کے اسٹیل کے گودام بنائیگی ۔ اسلام آباد میں وزارت خوراک و زراعت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق یہ بات ایم ڈی پاسکو میجر جنرل شفقات رسول نے وفاقی وزیر خوارک و زراعت میر اسرارللہ زہری سے ملاقات میں بتائی وزیر خواراک و زراعت کو بتایا گیا کہ اس کیلئے اسلامی ترقیاتی بنک ساڑھے نو کروڑ ڈالر کا نرم شرائط پر قرضہ فراہم کرے گا جبکہ ایک کروڑ80لاکھ ڈالر حکومت پاکستان فراہم کریگی یہ منصوبہ چار سالوں میں مر حلہ وار مکمل کیا جائیگا ۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے ایم ڈی پاسکو کو ہدایت کی ہے اس سال گندم کی خریداری کے دوران کسانوں کو با ر دانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ ایم ڈی پاسکو نے بتایا پاسکو اس سال تیرہ لاکھ ٹن گندم خریدے گی اور پاسکو کے پاس آٹھ لاکھ ٹن گندم کی خریداری کیلئے باردانہ موجود ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.