تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48

امریکا کے چمچے ہوں نہ ہی کوئی غلط کام کیا ہے ،شاہ محمود قریشی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے چمچے ہیں نہ ہی کوئی غلط کام کیا ہے ، ریمنڈ ڈیوس کے معاملے کو مس ہینڈل کرنیوالوں کو جانتا ہوں،اگر انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے تو وہ احتساب کیلئے تیارہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کیری لوگر بل کا دفاع کیا تو کہا گیا کہ یہ امریکیوں کا چمچہ ہے ،آج کہا جا رہا ہے کہ امریکا سے تعلقات خراب کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کے معاملے پر جو ان کی رائے تھی آج وہی حکومت کی رائے ہے ، اس معاملے کو مس ہینڈل کیا گیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کون سا ایسا کام کیا کہ فاروق لغاری بننے کا الزام لگایا جا رہا ہے ، وہ عوام کی کچہری میں ہیں اور کٹہر ے میں کھڑا ہونے کو تیار ہیں ۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ان پر کئی الزامات لگائے گئے، چکری میں شہباز شریف اور چودھری نثار سے بند کمرے میں ملاقات کا الزام لگایا گیا، ملاقات میں شہباز شریف ، چودھری نثار اور وسیم سجاد موجود تھے،ان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ملاقات کی تمام تفصیلات سامنے لے کر آئیں ۔ اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر ناچنا ہوتا تو پہلے ایسا کرتا، میری آنکھ میں شرم موجود ہے ، احسان فراموش نہیں ، صدر اور وزیر اعظم کے ساتھ احترام کا رشتہ ہے اور رہے گا۔گڑھی خدا بخش جا کر اپنی قائد سے کچھ دل کی باتیں کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جب بھی بھارت جاتے ہیں کچھ ہو جاتا ہے،ایک بار گیا تو حکومت برخاست کر دی گئی،دوسری بار ممبئی حملہ واقعہ ہوگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.