5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
قومی اسمبلی میں سول سرونٹس ترمیمی بل پیش
جنگ نیوز -
اسلام آباد…قومی اسمبلی میں سول سرونٹس ترمیمی بل پیش کیا گیا ہے،جس میں تجویز دی گئی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تقرریاں اورترقیاں قائمہ کمیٹی میں پیش کی جائیں ۔مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خرم دستگیر خان نے ایوان میں بل پیش کیا ، بل کے تحت وزیراعظم کی جانب سے تقرری اور ترقی پانے والے سرکاری ملازمین کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔ حکومت کی جانب سے بل کی مخالفت نہیں کی گئی جسے متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیا گیا۔ اس سے پہلے وزیرمواصلات ارباب عالمگیر خان نے توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتایاکہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروگرام کیلئے چاراعشاریہ سات ارب روپے درکارہیں اور فنڈز ملتے ہی سٹی حکومت کو فنڈز جاری کردیئے جائیں گے۔