5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مالی بحران: پی ایس او نے 10 لاکھ ٹن تیل کی درآمد کا فیصلہ موخر کردیا
جنگ نیوز -
کراچی …مالی مشکلات کے باعث پی ایس او نے دس لاکھ ٹن تیل مصنوعات کی درآمد کا فیصلہ موخر کردیا۔پاکستان اسٹیٹ آئل میں مالی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، مختلف اداروں کی جانب سے تیل کی مد میں رقم کی ادائیگیاں نہ ہونے کے باعث، پی ایس او نے مارچ سے اپریل کیلئے دس لاکھ ٹن تیل مصنوعات کی درآمد کا فیصلہ موخر کردیا ہے۔ مصنوعات کی خریداری کا فیصلہ فی الحال ایک ہفتے کے لیے موخر کیاگیا ہے۔۔ پی ایس او کے مختلف اداروں پر تقریباً158 ارب40 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ پی ایس او کو کویت پٹرولیم اور دیگر عالمی پٹرولیم کمپنیز کو لیٹر آف کریڈٹ کی مد میں تقریباً40 ارب روپے کی ادائیگی کرنی ہے جبکہ ریفائنریز کو86 ارب روپے کی دینے ہیں۔ پی ایس او نے وزارت خزانہ سے80 ارب روپے کی فوری فراہم کرنے کی درخواست کی تھی جس میں سے اس ہفتے30 ارب روپے جاری کیے جانے کی توقع ہے۔