5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گوادر: سکیورٹی قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ،4اہلکار زخمی
جنگ نیوز -
گوادر…گوادرمیں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول بم حملے کے نتیجے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق حملہ اس وقت کیاگیا جب فرنٹیئر کور کا قافلہ اپنے کیمپ سے شہرکی جانب جارہا تھا ۔اس دوران فش ہاربر روڈ پر نامعلوم افراد نے موٹر سائیکل میں نصب بم کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں ایف سی کی ایک گاڑی کو جزوی طور پرنقصان پہنچا اور اس میں سوار چار اہلکار زخمی ہوگئے ۔دھماکے کی شدت سے قریبی واقع نجی بینک کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ایف سی ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں کو نیول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں دواہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔