5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
اداکارکمل حاسن ،سوناکشی کے ساتھ اگلی فلم میں رومانس کرنے کے خواہشمند
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…انڈین فلم انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار،ہدایتکار اوراسکرین رائٹرکمل حاسن پر دبنگ گرل23سالہ سوناکشی سنہا کے مست نینوں کا جادو چل گیا ہے جبھی تو وہ اپنی اگلی تامل فلم میں ان کے ساتھ رومانس کرنے کے خواہشمند ہیں۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق 56سالہ تامل اسٹار کمل حاسن سر انتھونی ہاپکنز کی مشہورِ زمانہ فلم Hannibalسے متاثر ہوکر ایک نئی فلم بنانے کی تیاریاں کررہے ہیں جس کی ہدایتکاری Selvarahghavanدیں گے۔اس فلم میں جولین مور کی طرح مرکزی کردار کے لیے کمل اپنی بیٹی شورتی سے بھی کم عمر سوناکشی سنہا کو کاسٹ کرنے کے خواہاں ہیں اور اسی سلسلے میں فلم کے ہدایتکار بہت جلد سوناکشی کو فلم کی کہانی سنا کر کردار کی پیشکش کریں گے۔واضح رہے کہ کمل حاسن کی یہ فلم ممکنہ طور پر تامل زبان میں تیارہوگی تاہم فلم کی ڈبنگ تیلگو اور ہندی میں بھی کی جائیگی۔