5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
پشاور میں دو اسگلرز گرفتار،گاڑی سے اسلحہ برآمد
جنگ نیوز -
پشاور…بڈھ بیر پولیس نے گاڑی سے اسلحہ برآمد کر کے دو اسمگلروں کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق بڈھ بیر کے سویڑزئی بالا چوک میں ایک شہ زورگاڑی کو تلاشی کے لئے روکا گیا۔ تلاشی کے دوران پولیس نے گاڑی کے خفیہ خانوں سے25 پستول،3 کلاکوف،8 بندوق اور45 ہزار سے زیادہ کارتوس برآمد کرکے دو ملزموں کو گرفتارکیا گیا۔ ملزموں کیخلاف تھانہ بڈھ بیرمیں تیرہ چودہ اے۔ او اور سیون اے ٹی او کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔