5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
فیصل آباد :صنعتوں کو آج دوسرے روز گیس کی فراہمی بند
جنگ نیوز -
فیصل آباد کی صنعتوں کو آج دوسرے روز گیس کی فراہمی بند ہے۔ملتان اور سرگودھا ریجن میں گیس لوڈمینجمنٹ کے تحت دو روز کیلئے سی این جی اسٹیشنزبند ہیں۔ فیصل آباد میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے شیڈول کے تحت بیس فروری سے چوبیس فروری تک صنعتوں کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔صنعتوں میں کام بند ہونے کے باعث روزانہ اجرتوں پر کام کرنیوالے لاکھوں مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔سرگودھا ریجن کے تینوں اضلاع سرگودھا ،خوشاب اور میانوالی کے تقریباًسو سی این جی اسٹیشنز دو روز کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔شہریوں کی اکثریت کو سی این جی گاڑیاں استعمال کرنے کی وجہ سے آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔ملتان سمیت ملتان ریجن کے تمام اضلاع خانیوال ، وہاڑی ، مظفر گڑھ ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور ، لیہ اور چیچہ وطنی میں بھی آج دوسرے روز بھی سی این جی اسٹیشنز بند ہیں۔