5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
گڈ گورننس پر صوبائی حکومتوں کی بھی بات کی جائے،بابراعوان
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی اداروں میں گڈ گورننس کے فروغ کیلئے مسلم لیگ ن نے قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کی ہے، وفاقی وزیر قانون بابر اعوان نے کہا ہے کہ گڈ گورننس پر صوبائی حکومتوں کی بھی بات کی جائے۔ بابراعوان نے مسلم لیگ ن کے پرویزملک کی قراردادکی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت کوروزانہ پارلیمانی اورعدالتی احتساب کاسامناکرناپڑتاہے۔اسپیکر فہمیدہ مرزاکاکہناتھاکہ باہمی رضا مندی سے قرار داد کے الفاظ تبدیل کر کے اسے دوبارہ پیش کیا جائے۔ مسلم لیگ ن نے سول سرونٹس ترمیمی بل بھی پیش کیا جس میں تجویز دی گئی ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے تقرریاں اورترقیاں قائمہ کمیٹی میں پیش کی جائیں۔ بل کے تحت وزیراعظم کی جانب سے تقرری اور ترقی پانیوالے سرکاری ملازمین کو اپنے اثاثے ظاہر کرنے کا پابند بنایا جائیگا۔بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھجوادیاگیا۔ اس سے پہلے وزیرمواصلات ارباب عالمگیر خان نے بتایاکہ لیاری ایکسپریس وے ری سیٹلمنٹ پروگرام کیلئے چاراعشاریہ سات ارب روپے درکارہیں۔