5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
مسائل ورثے میں ملے، مالی خسارہ کم کیا، حفیظ شیخ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیر خزانہ حفیظ شیخ کاکہناہے کہ حکومت نے مالی خسارہ کم کیا ہے، انہیں مسائل ورثے میں ملے،آئی ایم ایف کے پاس جانا مجبوری تھی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے تحت صوبوں کو300ارب روپے اضافی دیئے گئے ہیں ۔ اس موقع پر وزیر نجکاری نوید قمرنے کہاہے کہ سماجی شعبے کی ترقی کیلئے وسائل صوبوں کو منتقل کئے جا رہے ہیں ۔ اس موقع پر یو این ڈی پی کی رپورٹ پیش کی گئی ، جس میں کہاگیاکہ سال2010 میں پاکستان انسانی ترقی کے لحاظ سے169 ممالک میں سے125 ویں نمبر پر رہا ہے،پاکستان میں کثیر الجہتی غربت کی اوسط شرح54 فی صد ہے۔ ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر ندیم الحق کا کہنا تھا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ پاکستان انسانی ترقی کے لحاظ سے بڑے10 ممالک میں آ جائے۔