5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:48
ٹوکیو:صدرزردای کی جاپان کے وزرا اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں
جنگ نیوز -
ٹوکیو. . . . صدر آصف علی زردای نے ٹوکیو میں جاپان کے وزرا اور تجارتی وفود سے ملاقاتیں کیں ۔ جاپانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی اقتصادی امداد جاری رکھی جائیگی ۔صدر زرداری اور جاپانی وزیر خارجہ سیجی میہارا کی ملاقات میں دوطرفہ امور ، خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کیخلاف جنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جاپانی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا ۔ انہوں نے کہا کہ جاپان پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور اقتصادی امور پر پاکستان کی مدد جاری رکھے گا ۔ صدر زرداری نے ٹوکیو میں جاپانی وزیر تجارت و معیشت بینری کائدہ سے بھی ملاقات کی ۔ وزیر تجارت کا کہنا تھا کہ جاپان نے پاکستانی آموں پرعائد پابندی اٹھالی ہے ۔ صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان جاپان کو اپنی برآمدات کیلئے انتہائی اہم مارکیٹ سمجھتا ہے ۔ اس سے پہلے صدر زرداری نے معروف جاپانی کمپنیوں کے سربراہوں اور جاپان کی سب سے بڑی ڈونر ایجنسی جیکاJICKA کی سربراہ ساداکو آؤگاتاsadako aogata سے ملاقاتیں کیں ۔ ان ملاقاتوں میں جیکا کے تحت پاکستان میں جاری منصوبوں اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ صدر زرداری کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بہترین سہولتیں فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پاکستان میں2 ہزار ایکڑ رقبے پر خصوصی اقتصادی زون قائم کیا ہے جہاں جاپانی سرمایہ کار ہر طرح کی انڈسٹری لگا سکتے ہیں ۔